ماسکو: (دنیا نیوز) فٹبال ورلڈکپ کا ایک اور اعصاب شکن مقابلہ، کوارٹر فائنل مرحلہ ختم ہوا، کروشیا نے میزبان روس کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر آؤٹ کر دیا۔ جبکہ انگلینڈ نے سویڈن کو چاروں شانے چیت کیا۔
چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، میزبان روس کے چیری شیف کے 31ویں منٹ میں گول کا جواب آٹھ منٹ بعد مل گیا۔ اگلے ہاف میں صرف حملے ہوئے گول نہیں، اضافی وقت میں 100 اور 115 ویں منٹ کے ہیڈرز نے پھر سکور لیول کر دیا۔ پنلٹی کِکس کے سنسنی خیز مرحلے میں کروشیا نے رشیا کو ہرا کر باہر دیا۔
اس سے پہلے انگلینڈ اور سویڈن کا میچ یکطرفہ رہا، ٹاپ سکورر ہیری کین کی ٹیم نے برتری دکھاتے ہوئے دو صفر سے کامیابی سمیٹی۔ سیمی فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ 10 جولائی کو بیلجیم اور فرانس میں جوڑ پرے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان گیارہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹائٹل کی جنگ میں فائنل معرکہ 15 تاریخ کو ہوگا۔