نیمار جونیئر چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے کیلئے پرامید

Last Updated On 05 July,2018 07:19 pm

ماسکو: (روزنامہ دنیا) نیمار جونیئر فٹبال کا عالمی کپ جیتنے کے لیے پر عزم، کہا کہ کوئی حریف آسان نہیں ہوتا لہٰذا کوارٹر فائنل کا میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔

پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کے اسٹرائیکر نیمار جونیئر نے چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے کا عزم ظاہرکردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر وہ بہت خوش ہیں جبکہ انہیں اپنی فٹنس اور فارم کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں اور وہ عمدہ کھیل سے اپنی ٹیم کی فتح کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوارٹر فائنل کو فائنل سمجھ کر کھیلیں گے کیونکہ کوئی بھی حریف آسان نہیں ہوتا اور اگرچہ ان کی ٹیم میں بہتری آئی ہے لیکن بلجیئم کے خلاف بھرپور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔