لاہور: (ویب ڈیسک) ہومبولڈوٹ برانکوس کی ٹیم صوکے کےعلاقے نیپاون جارہی تھی کہ سامنے سے آتی ہوئی سیمی ٹرالر سے ٹکراگئی جس کےباعث 14نوجوان کھلاڑی جان کی بازی ہارگئے جبکہ 14زخمی ہیں۔بس میں ہاکی ٹیم سمیت عملے کے 28 افراد سوار تھے جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
کینیڈا کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام کو ہمبلٹ برونکس نامی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کی بس اور ٹرک میں حادثہ ہائی وے پر ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں 28 افراد سوار تھے جن میں سے ڈرائیور سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ ہمبلٹ برونکس کی ٹیم ایک میچ کے لیے جا رہی تھی۔اس ٹیم میں کھلاڑیوں کی عمریں 16 اور 21 سال کے درمیان ہیں۔
دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ مرنے والوں کے والدین کی کیا حالت ہو گی۔ میں اور ہمبولڈ کے رہنے والے تمام شہری واقعے پر غمزدہ اور لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔