راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
سیاسی قائدین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد کی نماز جنازہ میں شرکت کی، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے نے 8 پاکستانیوں کی میتوں کو ایران سے بہاولپور منتقل کیا گیا تھا۔
قتل ہونے والوں میں سے 5 کا تعلق بہاولپور، 2 کا احمد پور شرقیہ اور ایک کا تعلق شجاع آباد سے تھا، تمام افراد کو ایران کے شہر سیستان میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔