راولپنڈی: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کو آگے لیجانے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر پارلیمانی نظام کو مضبوط کریں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کی جنرل باڈی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے سب مل بیٹھ کر اقدامات کریں، ہر الیکشن میں دھاندلی کا شور اٹھتا ہے، ہارنے والا احتجاج کرنا شروع کر دیتا ہے جس سے حکومتی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ نظام چلانے کیلئے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے، کوئی نظام پر انگلی نہ اٹھائے، حقیقی جمہوریت صرف وکلا میں ہے، قانون کی بالادستی کیلئے وکلا نے تاریخی جدوجہد کی ہے۔