بیشترعلاقوں میں شدید گرمی، لاہور میں پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان، ہیٹ ویو الرٹ جاری

Published On 14 April,2025 11:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں، رات کے وقت بھی درجہ حرارت میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اپریل تک جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہوگا، لاہور میں پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا گیا۔

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہا، سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔