کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا، 4مختلف حادثات میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی بھی ہوئے۔
اختر کالونی میں ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، ماڑی پور میں بھی ٹرالر نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی، کلفٹن بن قاسم پارک کے قریب نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا جو موقع پر دم توڑ گیا۔
کورنگی ناصر جمپ میں ٹریفک حادثے کا زخمی ایمنیول مسیح بھی دم توڑ گیا، ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔