مظفرآباد: (دنیا نیوز) لوئر پلیٹ واک وے کے قریب کھدائی کے دوران دو لاشیں برآمد ہو گئیں۔
اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور دیگر افراد موقع پر پہنچ گئے، انتظامیہ نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا۔
کونسلر محمود بیگ کا کہنا ہے کہ 08 اکتوبر 2005 کے زلزلہ میں عمارت زمین بوس ہوئی تھی، دونوں لاشوں کی باقیات اسی زلزلہ کی ہیں۔
دوسری جانب پولیس حکام نے کہا کہ باقیات تحویل میں لے کر امانتاً دفن کیا جا رہا ہے۔