میکسیکو: دو خوفناک بس حادثات میں 32 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Published On 11 March,2025 10:09 am

میکسیکو: (دنیا نیوز) امریکی ریاست میکسیکو میں دو خوفناک بس حادثات میں 32 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پہلا حادثہ جنوبی میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں پیش آیا،جہاں بس موڑ کاٹتے ہوئے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی، حادثے میں 18 افراد ہلاک جبکہ 12 افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسرا حادثہ میکسیکو کی شمالی ریاست دورینگو میں پیش آیا جہاں بس ٹریکٹر سے جا ٹکرائی، حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 10 کو ریسکیو کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔