خیرپور: (دنیا نیوز) نارا کے علاقے سکندر آباد میں دیوار گرنے سے دو بچے ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں بچے دیوار کے قریب کھیل رہے تھے کہ دیوار گرگئی اور وہ جاں بحق ہوگئے، بچوں کی شناخت 3 سالہ مریم اور 5 سالہ طالب راجڑ کے ناموں سے ہوئی۔
حکام پولیس کے مطابق دیوار 2022 کی بارشوں کی وجہ سے کمزور ہوگئی تھی جس کے گرنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق بچوں کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر چونڈکو منتقل کر دی گئیں، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔