گوجرہ میں دو بچے نہر میں ڈوب کرزندگی کی بازی ہار گئے

Published On 10 March,2025 08:27 pm

گوجرہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں دو بچے نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ناخوشگوار واقعہ کبوترانوالہ قبرستان کے قریب راجباہ (چھوٹی نہر) میں پیش آیا جہاں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں ایک بچے کی نعش نکال لی جبکہ دوسرے بچے کی تلاش جاری ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا مزید کہنا تھا کہ ڈوبنے والے بچے کی شناخت ریحان علی کے نام سے ہوئی، جس کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔