سندھ میں یکم نومبر کو ہندوؤں کیلئے دیوالی کی عام تعطیل کا اعلان

Published On 28 October,2024 08:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ہندو برادری دیوالی کا تہوار یکم نومبر کومنائے گی، سندھ حکومت نے صوبے میں مقیم ہندو برادری کے لیے دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت ہر سال دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے ملازمین اور مزدوروں کے لیے عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے جب کہ ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ بھی جاری کی جاتی ہے۔

محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشنز و کو آرڈی نیشن نے دیوالی کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جمعہ کے روز ہندو برادری کے ملازمین چھٹی کریں گے، چھٹی سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور بااختیار اتھارٹیز میں بھی ہوگی۔