کراچی : (دنیانیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے ایک لاکھ 15 ہزار اساتذہ کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹائم سکیل کے تحت پرائمری ٹیچرز کو 16 اور 17 گریڈ میں ترقی دی جائے گی ، 11 ہزار 581 کو 17 گریڈ میں چیف پرائمری ٹیچرز کیا جائیگا ۔
28 ہزار 951 اساتذہ کو 16 گریڈ میں ترقی دیکر سینئیر پرائمری ٹیچر تعینات کیا جائیگا جبکہ دیگر کو 14 ویں گریڈ میں اپ گریڈ کردیا جائے گا ۔
وزیر تعلیم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کردی ۔