کراچی: (دنیا نیوز) سندھ فوڈ اتھارٹی نے سرجانی ٹاؤن میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار کلو غیرمعیاری مصالحہ برآمد کر لیا۔
ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری کے معائنے کے دوران 400 سے زائد خراب مصالحوں کی بوریاں ملیں، مصالحوں میں کیڑے، کارن فلور اور چوکر کی ملاوٹ پر فیکٹری سیل کر دی گئی۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ فیکٹری کے پیداواری یونٹ میں کاکروچ، بلیاں اورمکڑیوں کے جالے پائے گئے، غیر معیاری مصنوعات فروخت کرنے پر فیکٹری پر 4 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی نےبتایا کہ ان کی ٹیم نے فیکٹری کو فوری طور پر سیل کر دیا۔