سندھ حکومت کو آئینی بینچز تشکیل سے قبل جوڈیشل کمیشن اجلاس کا انتظار

Published On 27 October,2024 05:21 pm

کراچی :(دنیا نیوز ) سندھ حکومت آئینی بینچز تشکیل دینے سے قبل جوڈیشل کمیشن اجلاس کا انتظار کرنے لگی۔

سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق صوبےمیں آئینی بینچز کی تشکیل کےلیےصوبائی اسمبلی سےقرارداد منظور کرانا لازم ہے، جوڈیشل کمیشن کےاجلاس بلانےکےبعد قرارداد سندھ اسمبلی میں لائی جائےگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ماہرین نے رائے دی ہے کہ قرارداد پہلے آئی تو آئینی پٹیشن ایڈمٹ ہونےکےحوالے سےمسائل ہوں گے، پیپلزپارٹی نے قرارداد کے تناظر میں اپنےارکان سندھ اسمبلی کو کراچی سےباہر جانے سے روکا ہے۔

دوسری جانب ذرائع سندھ اسمبلی اجلاس پیر کی دوپہر شیڈول ہے جبکہ آئینی بینچز کی تشکیل سےمتعلق قرارداد پر51فیصد ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔