لاہور: (دنیا نیوز) بشریٰ بی بی نے خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، رجسٹرار آفس نے بشریٰ بی بی کی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کردیا، جسٹس طارق سلیم شیخ منگل کو صبح 9 بجے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں، بشریٰ بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن، نیب اور ایف آئی اے میں انکوائری کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تمام اداروں کو مقدمات اور انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کاحکم دے، عدالت کسی بھی خفیہ مقدمہ میں بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔