اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لیول پلیئنگ فیلڈ توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن کے خلاف نئی درخواست دائر کردی۔
بیرسٹر گوہرخان کی جانب سے درخواست چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کیخلاف دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت آج ہو گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری پنجاب کی رپورٹس پر جواب طلب کر رکھا ہے۔