لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف 28 جنوری کو کراچی کا دورہ کریں گے۔
عام انتخابات کے لیے ن لیگ کی عوامی رابطہ مہم کا آج سے آغاز ہو گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز اوکاڑہ میں آج جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔
اوکاڑہ کے فٹبال گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جلسے کے لیے انتظامیہ نے 20 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔