کراچی: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے دوران ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے این اے 229 میں انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف روزگار ایک طرف بے روزگاری ہے، ایک طرف ٹوٹی سڑکیں ہیں ایک طرف موٹرویز ہیں، ایک طرف سسٹم ہے، فیصلہ آپ کریں۔
نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ سٹیل ملز کو بیچنا ہے یا دوبارہ چلانا ہے فیصلہ آپ کریں گے، ایک طرف 15 سال میں 22 ہزارارب روپے اور ایک طرف آپ کی حکومت ہے، کرپشن کا یہ سلسلہ جاری رہے گا یا بچوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ اس الیکشن کو بڑے بڑے بیوپاری بھی دیکھ رہے ہیں۔