این اے 171: الیکشن کمیشن نے آر او اور ڈی آر او کو ہراساں کرنے کا نوٹس لے لیا

Published On 14 January,2024 10:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے این اے 171 میں آر او اور ڈی آر او کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار نے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے موقع پر مداخلت کی، کمیشن چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی آر او، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبائی الیکشن کمشنر کو منگل کے روز امیدوار کے ہمراہ سماعت کیلئے اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔