کراچی: (دنیا نیوز) حلقہ این اے 223 بدین سے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج کر دی گئیں۔
الیکشن ٹریبونل سندھ نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔
وکیل فہمیدہ مرزا نے دلائل دیئے کہ اعتراض کنندہ کو اعتراضات دائر کا حق حاصل نہیں، اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔
دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔
واضح رہے کہ این اے 233 بدین سے ڈاکٹر ذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزا نے ریٹرننگ افسرکی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے پر الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔
ڈاکٹر فہمیدا مرزا اور ذوالفقار مرزا کے خلاف پیپلزپارٹی کی سعدیہ جاوید نے اعتراضات دائر کئے تھے۔