پشاور: (دنیا نیوز) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024ء کی مناسبت سے خیبرپختونخوا میں اب تک مجموعی طور پر 88 افراد کے کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں امیدواروں کے کاغذات کی جان پڑتال کا سلسلہ جاری ہے، قومی اسمبلی کی خواتین نشستوں پر 22 جبکہ صوبائی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 15 امیدواروں کی سکروٹنی مکمل ہوچکی ہے۔
صوبائی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں پر اب تک 51 کاغذات کی جان پڑتال مکمل ہوچکی ہے، جو امیدوار کسی ایمرجنسی کی وجہ سے سکروٹنی کی تاریخ تبدیل کرکے آنا چاہتے ہیں ان کے ساتھ تعاون کیا جاتا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔