اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں تکنیکی خرابی دور کردی گئی، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 2 ژوب میں ای ایم ایس فعال ہوگیا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے ریٹرننگ افسر ژوب کے نام جاری مراسلہ میں کہا گیا صوبائی الیکشن کمیشن نے ای ایم ایس میں پیش آنے والی تکنیکی خرابی کو حل کر دیا، الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خرابی کی نشاندہی کرکے درست کردی گئی۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا تمام ای ایم ایس کمیپوٹر لاگ ان کے بعد مجاز افراد کے لئے قابل رسائی ہیں، ریٹرننگ افسر ژوب نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خرابی کی نشاندہی کی تھی۔