اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں عام انتخابات 2024ء میں امن و امان کی صورت حال اور سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں کے اعلیٰ پولیس افسران نے سکیورٹی کی صورت حال سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے حکام کی جانب سے بھی کمیشن کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا گیا ہے۔