اڈیالہ جیل حکام کی عمران خان سے فیملی کی ملاقات نہ کرانے بارے خبروں کی تردید

Published On 08 April,2025 09:47 pm

راولپنڈی :(دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی،بشری بی بی سے فیملی ممبرز،وکلاء ملاقات اور عمران خان کی بیرون ملک مقیم بیٹوں سے واٹس اپ پر بات چیت کے معاملے پر جیل حکام کا موقف سامنے آگیا۔

جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی ان کی فیملی ممبرز اور وکلاء سے ملاقات کروائی گئی جبکہ بیرون ملک مقیم ان کے بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات چیت ہوئی۔

اسی طرح فیملی ممبرز مہر النساء،مبشرہ شیخ کی بشری بی بی سے ملاقات کرائی گئی، بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہر علی خان، ظہیر عباس ، مبشر مقصود، رضیہ سلطان، علی عمران ایڈوکیٹس کی ملاقاتیں بھی کرائی گئیں۔

جیل نے وضاحت کی کے سینٹرل جیل راولپنڈی میں مقید بانی،بشری بی بی سےملاقاتیں معمول کے مطابق اور باقاعدگی سےکروائی جا رہی ہیں، چند عناصر کی طرف سے ملاقات نہ کروائے جانے کا جھوٹا اور بے بنیاد پراپیگنڈہ محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے۔

جیل حکام کا مزید کہنا تھا ایسی غلط اطلاعات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، میڈیا کوریج اور خبروں کی سرخیوں میں رہنے کے لئے گمراہ کن اور اس نوعیت کی بے بنیاد خبروں کی تردید کی جاتی ہے۔