لاہور: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی سکروٹنی کا طریقہ کار جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر سکروٹنی صرف ان امیدواروں کی ہوگی جن کا نام ترجیحی لسٹ میں شامل ہے، قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی سکروٹنی 26 دسمبر کو ہوگی، پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سکروٹنی بھی 26 دسمبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ استحکام پاکستان اور پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کی سکروٹنی 28 دسمبر کو ہوگی، جماعت اسلامی اور ٹی ایل پی کے امیدواروں کی سکروٹنی 27 دسمبر کو ہوگی، سکروٹنی کے دوران امیدواروں کے کاغذات پر اعتراضات بھی عائد کئے جاسکیں گے۔