عام انتخابات: اسلام آباد کے امیدواروں کی عبوری فہرستیں آویزاں کردی گئیں

Published On 24 December,2023 07:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ عام انتخابات 2024ء کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس اسلام آباد کی جانب سے امیدواروں کی عبوری فہرستیں آویزاں کر دی گئی۔

این اے 46 سے مجموعی طور پر 73 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، این اے 47 سے 75 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 48 کے لئے مجموعی طور پر 61 امیدواروں نے کاغٓذات نامزدگی جمع کرائے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو مجموعی طور پر 209 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔