سکھر: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا کہ غیر شفاف الیکشن کے نتیجے میں ریاست پاکستان کو نقصان پہنچے گا اور ہر ادارے کو بھی نقصان ہوگا۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیانات میں مزاحمت کا عنصر نہ ہونے سے تکلیف ہورہی ہے، پنجاب اپنے ہاتھ سے گنوایا ہے، پندرہ سال مسلم لیگ ن کے ساتھ بھائی بن کر چلے، چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت سب کو ساتھ لے کر چلے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ میڈیا بتائے کیا ووٹ کو عزت مل رہی ہے؟ وہ کرو جو کہتے تھے کہ مجھے کیوں نکالا، جمہوریت کو بچانے کے لئے ہم نے جانیں گنوائی ہیں، ریلیف تب ملے گا جب وہ باہر آئے گا، عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔