عام انتخابات2024: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی ترجیحی لسٹ روک لی

Published On 24 December,2023 06:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخابات 2024 کے لیے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحی لسٹ روک لی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستوں پر ترجیحی لسٹ الیکشن کمیشن کو بھجوائی گئی تھی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے فیصلے کے نتیجے میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے، انتخابی نشان نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی ترجیحی لسٹ جاری نہیں کی گئی۔