کراچی: (دنیا نیوز) سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہوائیں فتح کا پیغام لیکر گڑھی خدا بخش کے شہیدوں کو سلامی دے رہی ہیں۔
پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عوامی فلاحی منشور صرف بلاول بھٹو زرداری کا ہے، روٹی کپڑا اور مکان غریبوں کی ضرورت ہے، پیپلزپارٹی کی ترجیح کسی سے انتقام لینا نہیں، اس کی ترجیح عوام کی خوشحالی ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غریبوں کے بچوں کو ملازمتیں دینے پر بینظیر بھٹو شہید کے خلاف ریفرنس بنائے گئے تھے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان سٹیل ملز کو دوبارہ کھول کر آباد کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی آڑ میں اس کی کھربوں روپے کی املاک ہتھیانے نہیں دیں گے۔