اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان اشرف نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان اشرف نے اے ڈی سی آر آفس، رجسٹریشن برانچ اور تحصیل آفس میں ریکارڈ کا جائزہ لیا اور عملے کو عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
خیال رہے کہ عثمان اشرف کو چیف کمشنر آفس نے 2 روز قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔