اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزم شاہنواز امیر کے وکیل بشارت اللہ نے حتمی دلائل مکمل کر لئے۔
وکیل صفائی بشارت اللہ نے کہا کہ میڈیکل ثبوت اعتماد کے قابل نہیں ہے، کلاشنکوف کے کیس میں ملزم بری ہو چکا، عدالت نے ناقص تفتیش پر ملزم کو کلاشنکوف کیس میں بری کیا، صرف ایک نقشہ بنا اس کے علاوہ برآمدگیوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔
وکیل صفائی کی جانب سے سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کا حوالہ دیا گیا جن میں ملزموں کو بیوی کے قتل میں بری کیا گیا، بشارت اللہ نے کہا کہ عدالت کا مشکور ہوں بہت وقت دیا، یہ بریت کا کیس ہے۔
وکیل صفائی بشارت اللہ نے ملزم شاہنواز کو کیس سے بری کرنے کی استدعا کر دی، عدالت نے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔