اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی پولیس نے اسلحہ لائسنس کا اجرا اور رینیول 2 روزہ ٹریننگ سے مشروط کر دی، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی، ضلعی انتظامیہ یا وزارت داخلہ سے اسلحہ لائسنس سے قبل ٹریننگ لازم ہو گی، وفاقی پولیس لائن کی شوٹنگ رینج پر شہری 2 روز کی ٹریننگ حاصل کریں گے۔
پولیس حکام کے مطابق کریکٹر سرٹیفکیٹ کے بجائے ٹریننگ سرٹیفکیٹ کے عوض لائسنس کا اجرا اور رینیول ہو گا، پولیس لائن شوٹنگ رینج پر شہری معمولی سی فیس کے بعد عام طور پر بھی فائرنگ کے مقابلے یا اسلحہ استعمال کے لیے آ سکیں گے۔