اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترنول میں دو گروپوں میں لڑائی کے دوران ایک شخص کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
قتل کا افسوسناک واقعہ ترنول کے علاقے اتفاق کالونی میں پیش آیا جہاں 2 گروپوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوا جو بعد ازاں لڑائی میں تبدیل ہو گیا اس دوران مشتعل شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔