پنجاب میں ہر ایک منٹ میں 200 افراد آن لائن لرنر لائسنس بنوا رہے ہیں، آئی جی پنجاب

Published On 12 December,2023 10:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ہر ایک منٹ میں 200 افراد اپنا آن لائن لرنر لائسنس بنوا رہے ہیں۔

آن لائن لرنر لائسنس سسٹم بارے خصوصی ویڈیو پیغام میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کے ہجوم کو دیکھتے ہوئے پنجاب پولیس نے گھر پر لرنر لائسنس کے حصول کا آغاز کیا ہے، شہری 60 روپے میں آن لائن اپنا لرنر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس کی آن لائن کے علاوہ پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز اور پولیس سٹیشنز میں سہولت موجود ہے، پٹرولنگ پولیس، ٹریفک اینڈ ٹریننگ سنٹرز میں بھی لرنر لائسنس بنوائے جا سکتے ہیں۔