پسرور: مسافر گاڑی ہارویسٹر مشین سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی

Published On 12 December,2023 01:57 am

پسرور: (دنیا نیوز) پسرور میں مسافر گاڑی ہارویسٹر مشین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پسرور کے علاقے نارووال روڈ پر رائس ملز کے قریب پیش آیا، حادثے کی وجہ سے 5 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال پسرور منتقل کر دیا، زخمیوں کا تعلق ایک ہی فیملی سے بتایا جاتا ہے اور وہ گوجرانوالہ کے رہائشی ہیں۔