ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی ہو گئے

Published On 12 December,2023 04:28 am

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ اور عارف والا میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

اوکاڑہ کے علاقے سکندر روڈ پر تیز رفتار وین رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر عارفوالا میں پاکپتن روڈ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت مظہر فرید کے نام سے ہوئی ہے، ریسکیو ٹیم نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔