ننکانہ صاحب: شوگر ملز کے گودام پر چھاپہ، کھاد کی ہزاروں بوریاں برآمد

Published On 12 December,2023 07:00 am

ننکانہ صاحب: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں شوگر ملز کے گودام پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں کھاد کی بوریاں برآمد کر لی گئیں۔

ننکانہ صاحب میں شوگر ملز کے گودام پر چھاپہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مارا گیا، اس دوران 6 ہزار سے زائد کھاد کی بوریاں برآمد کر کے گودام سیل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ چودھری محمد ارشد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی کرنیوالے کھاد ڈیلرز کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔