محکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹرسائیکل رکشوں کو 2 جنوری تک جرمانوں سے استثنیٰ دیدیا

Published On 10 December,2023 05:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حکومت پنجاب کا تاریخی اقدام سامنے آ گیا، محکمہ ٹرانسپورٹ نے موٹرسائیکل رکشوں اور دوسرے رکشوں کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لئے ریلیف فراہم کر دیا۔

تمام رکشوں کو 2 جنوری 2024ء تک عائد جرمانہ سے استثنیٰ دے دیا گیا، بروقت فٹنس کروانے والوں کو لیٹ انسپیکشن میں چھوٹ دے دی گئی، مقررہ مدت کے بعد جرمانہ شروع ہو جائے گا۔

حکومت پنجاب نے رجسٹرڈ موٹرسائیکل رکشوں اور دیگر رکشوں کو 2 جنوری تک جرمانے معاف کر دیئے، سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے کہ رکشہ مالکان کو نادر موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ بروقت فٹنس کروا کر جرمانے سے مستثنیٰ ہو جائیں، اس اقدام سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہو گی۔