پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے دیگر اشیاء بھی سستی ہونی چاہئیں: امین الحق

Published On 16 October,2023 10:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید امین الحق نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے دیگر اشیاء بھی سستی ہونی چاہئیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا براہ راست اثر عوام پر پڑتا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں، قیمتوں میں کمی سے دیگر اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں کمی ہونی چاہئے، اندرون شہر اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹرز کرایوں میں کمی کریں۔

سید امین الحق نے مزید کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے پرائس کنٹرول کے حوالے سے مؤثر کردار ادا کریں، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔