کراچی: (دنیا نیوز) ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر استغاثہ مصطفیٰ کمال و دیگر ملزموں کیخلاف جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی، ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال و دیگر کے خلاف ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ میں خلل ڈالنے اور ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر اہم گواہ پریذائیڈنگ افسر بھی مصطفیٰ کمال سمیت تمام ملزموں کو شناخت نہ کرسکا۔
عدالت نے تمام 47 ملزموں کوعدم شواہد پر بری کردیا، گواہ پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ واقعہ والے روز پولیس افسروں نے میرے دفتر میں بیان لیا تھا، عدالت میں موجود ملزموں کو شناخت نہیں کرسکتا، پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزموں نے عملے کو زدوکوب کیا اور گالم گلوچ بھی کی، ملزموں کے خلاف مقدمہ تھانہ لانڈھی میں درج ہے۔