پاکستان کی ترقی موروثی سیاست کے خاتمے سے جڑی ہے: فاروق ستار

Published On 15 October,2023 10:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کی ترقی موروثی سیاست کے خاتمے سے جڑی ہے۔

سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستار نے اورنگی ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاؤن والوں نے پاکستان کی خاطر دو بار ہجرت کی ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے جلسوں کا ابھی ٹریلرہی دکھانا شروع کیا ہے۔

ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں پندرہ سال سے پیپلزپارٹی نے تمام وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت کراچی کا کچرا اٹھانے کو بھی تیار نہیں تھی، پندرہ سال میں ایک اضافی قطرہ پانی بھی کراچی کو فراہم نہیں کیا گیا۔

سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں اضافی پانی کی فراہمی کے تمام منصوبے ایم کیوایم نے مکمل اور شروع کئے۔