کل سے 16 اگست تک ملک میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

Published On 12 August,2023 11:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے کل سے 16 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوا کی رفتار 22 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔