چلاس شہر اور مضافات میں شدید بارش، شاہراہ قراقرم بند، ٹریفک معطل

Published On 08 August,2023 09:22 am

چلاس: (دنیا نیوز) چلاس شہر اور مضافات میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چلاس شہر اور مضافات میں بارش کے بعد شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بند ہو گئی ہے جبکہ بابو سر روڈ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوئی، جبکہ تیز ہوائیں چلنے سے شہر کا موسم خوشگوار ہے۔