لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جیل اور زیرِحراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے علی امین گنڈاپور کے ڈیرہ اسماعیل خان میں شاندار استقبالیہ ریلی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 75 استقبالیہ مقامات کے ساتھ علی امین کی ریلی بہت بڑی تھی جس میں شریک توانائی سے بھرپور لوگ 20 کلومیٹر تک اس کی گاڑی کے ساتھ پیدل چلتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:انتخابات کا راستہ روکنے کیلئے حکمران آئین شکنی کر رہے ہیں: عمران خان
ڈیرہ اسماعیل خان میں 75 استقبالیہ مقامات کےساتھ علی امین کی ریلی بہت بڑی تھی جس میں شریک توانائی سے بھرپور لوگ 20 کلومیٹر تک اس کی گاڑی کےساتھ پیدل چلتے رہے۔جیل اور زیرِحراست تشدد کےذریعےنظریات کا خون نہیں کیاجاسکتا۔فسطائی اپنےہتھکنڈوں سےقانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی ہماری… pic.twitter.com/VAJ1v1R5Vf
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 7, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جیل اور زیرِحراست تشدد کے ذریعے نظریات کا خون نہیں کیا جا سکتا، فسطائی اپنے ہتھکنڈوں سے قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کی ہماری تحریک کو تقویت ہی پہنچا رہے ہیں۔