لاہو: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، انتخابات کا راستہ روکنے کے لئے حکمران آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیٹرک براؤن نے زمان پارک میں ملاقات کی، اس موقع پر کینیڈا سے تحریک انصاف کے رہنماء عامر خان، چودھری ظفر، اشفاق احمد، میاں عدنان، مدثر مچانہ، سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: عمران خان، 14 مئی کے بعد احتجاج کا اعلان
ملاقات میں پاکستان میں سیاسی صورتحال اور معاشی پالیسیوں کے حوالے سے گفتگوکی گئی، اس کے علاوہ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے حکومتی رویے پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کاحل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کیلئے یکساں قانون ہو، حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں، انتخابات کا راستہ روکنے کیلئے حکمران آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔