راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے سارے ملک کو سیاست کی بھٹی میں جھونک رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاست سنگین اور گھمبیر ہو چکی ہے، آئی ایم ایف نہ ہی پڑوسی ملکوں کی مدد ہے، ملک جن مسائل سے دوچار ہے وہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی نتیجہ دکھا سکتا ہے، سپریم کورٹ جیتے گی، الیکشن کروانا پڑیں گے۔
بلاول بھٹو نےبھارت جاکر جوکم عقلی ذہنی پستی کامظاہرہ کیاہےمقبوضہ کشمیر میں اسکےخلاف غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہےہم نے ہر صورت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہدآزادی کی حمایت کرنی ہےملک جن مسائل سےدوچار ہے وہ پاکستان کی سیاست میں کچھ بھی نتیجہ دکھا سکتا ہےسپریم کورٹ جیتےگا الیکشن کروانےپڑیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 7, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ کل عمران خان کی عدلیہ کے ساتھ کندھا بہ کندھا چلنے کی کال انتہائی کامیاب رہی، وہ وقت دور نہیں جب ساری قوم عمران خان، قانون اور آئین کے حق میں نکلے گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے بھارت جا کر جو کم عقلی ذہنی پستی کا مظاہرہ کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اس کے خلاف غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، ہم نے ہر صورت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنی ہے۔