اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا ہو یا پاکستان کا عدالتی فیصلوں کا احترام ضروری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کو تباہ کر کے ملک نہیں چل سکتے، وزیر اعظم آزاد کشمیرعدالت سے معافی مانگیں۔
فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے انہیں سپریم کورٹ سے ریلیف ملے گا، وزیر اعظم پاکستان اس فیصلے سے سبق حاصل کریں گے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 11, 2023