لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کیا تو وزیراعظم اور کابینہ ارکان پانچ سال کیلئے نااہل ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی براہ راست خزانے سے کی جاتی ہے، پارلیمان نے اس عمل سے خود کو آئینی طور پر علیحدہ کر رکھا ہے، اس عمل کو (Direct Charge on Consolidated funds) کہا جاتا ہے۔
اگر وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرتی اور آج فنڈز نہیں دیتی تو وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین پانچ سال کیلئے نا اھل ہوں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 10, 2023
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں صرف وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہے، اگر وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرتی اور آج فنڈز نہیں دیتی تو وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین پانچ سال کیلئے نا اہل ہوں گے۔