لاہور: (دنیا نیوز) انسداددہشت گردی عدالت نے زمان پارک پولیس تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور فواد چودھری کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
عدالت کی جانب سے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت 13 اپریل تک منظور کی گئی ہے، دونوں ملزمان کی ضمانتیں ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض منظور ہوئیں۔
حماد اظہر اور فواد چودھری کے وکلاء نے دوبارہ ضمانتیں دائر کیں، گزشتہ روز دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد ہوئی تھی۔